قومی مردم شماری 2025
جاپانی حکومت، یکم اکتوبر 2025 سے ملک میں آبادی کی مردم شماری کرائے گی۔
مردم شماری ہر 5 سال بعد کیا جانے والا سب سے اہم شماریاتی سروے ہے۔
قومی مردم شماری کے نتائج کو شہری ترقی کے ایسے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں غیر ملکی باشندے آسانی سے زندگی گزار سکیں۔
مردم شماری کے اہل افراد، قومیت سے قطع نظر، جاپان میں 3 ماہ یا اس سے زیادہ مدت قیام پذیر افراد، یا 3 ماہ یا اس سے
زیادہ مدت تک جاپان میں رہنے کا ارادہ رکھنے والے افراد۔ اہل افراد اس کا جواب دینے کے پابند ہوتے ہیں، اس لیے لازمی
جواب دیں۔
فراہم کردہ معلومات کو صرف اعداد و شمار مرتب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور امیگریشن کنٹرول یا پولیس کی
تحقیقات وغیرہ کے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، اگر درج ذیل میں سے کسی کا آپ پر اطلاق ہوتا ہو، تو مردم شماری کے رابطہ مرکز سے رابطہ کریں۔
- جب آپ کے گھر میں، جاپان میں 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے رہنے والا کوئی فرد موجود نہ ہو یا جاپان میں 3 ماہ سے زیادہ رہنے کا ارادہ رکھنے والا نہیں ہو
- جب آپ کے گھر میں دوسرے لوگ رہتے ہوں جو آپ کے معاش میں شریک نہ ہوں
- جب آپ کے گھرمیں، رہائش کا الگ کمرہ موجود ہو، اور وہاں کوئی دوسرا شخص رہائش پذیر ہو
مردم شماری فارم کو پُر کرنے کا طریقہ
آن لائن جوابات
20 ستمبر، بروز ہفتہ تا 8 اکتوبر، بروز بدھ تک
اس سروے کے جوابات انٹرنیٹ کے ذریعے مکمل کریں۔ جب مردم شماری کی دستاویزات آپ کے گھر پر موصول ہو جائیں تو، جواب
دینے کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کریں اور اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیں۔
جواب دیتے وقت، آپ کو ارسال کردہ ”مردم شماری کی دستاویزات کے لفافے“ کے اندر ”انٹرنیٹ کے ذریعے جوابات درخواست
فارم“ کے نیچے دائیں کونے پر پرنٹ کردہ ”لاگ اِن QR کوڈ“ کو اسکین کریں۔

- سروے دستاویزات کا لفافہ
- انٹرنیٹ کے ذریعے جوابات درخواست فارم
لاگ ان QR کوڈ
”لاگ اِن QR کوڈ“ کے ذریعے آن لائن مردم شماری تک رسائی حاصل کرنے کے بعد، اوپر دائیں کونے میں ”Language“ سے جواب
دینے کے لیے استعمال کی جانے والی زبان کا انتخاب کریں۔ آن لائن جوابات درج ذیل زبانوں میں دستیاب ہیں:
جاپانی زبان
،
انگریزی
،
چینی زبان
(
آسان
/
روایتی
)
،
کوریائی زبان
،
ویت نامی زبان
،
پرتگالی زبان
،
ہسپانوی زبان
اگر آپ کمپیوٹر یا کسی دیگر ڈیوائس کے ذریعے QR کوڈ اسکین نہیں کر سکتے، تو ذیل میں ”جواب دینا شروع کریں“ پر کلک کریں۔ لاگ اِن کرنے کے لیے، آپ کو ”انٹرنیٹ کے ذریعے جوابات درخواست فارم“ پر پرنٹ شدہ ”لاگ اِن آئی ڈی“ اور ”رسائی کا پِن کوڈ“ کی ضرورت ہو گی۔
جواب دینا شروع کریں (انگریزی)- جوابات میں فراہم کردہ معلومات، سخت سیکیورٹی اقدامات سے محفوظ رکھی جائیں گی، اس لیے یہ باحفاظت اور محفوظ ہیں۔
- جوابات دینے کے بعد، یکم اکتوبر بروز بدھ تک گھر کے کسی فرد کی پیدائش یا نقل مکانی جیسے جوابات کی تفصیلات میں تبدیلی کی صورت میں، دوبارہ لاگ اِن کر کے ضروری تصحیح کریں۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے، آپ کو اپنی ”لاگ اِن آئی ڈی“ نیز آپ کے سیٹ کردہ ”پاس ورڈ“ کی ضرورت ہو گی۔
- انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن جواب دینے والے گھرانوں کے لیے کاغذی سوالنامہ جمع کرانا ضروری نہیں ہے۔ کاغذی سوالنامے میں کچھ بھی تحریر کیے بغیر، اسے ضائع کر دیں تا کہ اسے کسی دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔
کاغذی سوالنامے کے ذریعے جواب
یکم اکتوبر، بروز بدھ تا 8 اکتوبر، بروز بدھ تک
اگر آپ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن جواب نہیں دے سکتے، تو برائے مہربانی کاغذی سوالنامے کے ذریعے جواب دیں۔
اگر آپ کاغذی سوالنامہ استعمال کرکے جواب دیتے ہیں، تو ”سوالنامے کا ترجمہ“ اور ”سوالنامے کو پُر کرنے
کے
طریقہ کار کا ترجمہ“ ملاحظہ فرمائیں اور آپ کو ارسال کردہ ”مردم شماری کی دستاویزات کے لفافے“ میں موجود
سوالنامے
کو پُر کریں۔
مکمل شدہ مردم شماری فارم کو تین تہوں میں فولڈ کرکے، اسے ”ڈاک کے لفافے“ میں بند کریں، اور ڈاک کے ٹکٹ لگائے
بغیر، 8 اکتوبر بروز بدھ تک اسے اپنے قریبی پوسٹ باکس میں ڈال دیں۔
- اگر بذریعہ ڈاک جمع کروانا مشکل ہو تو، ذیل میں دیے گئے مردم شماری کے رابطہ مرکز سے رابطہ کریں، مردم شماری کا نمائندہ سوالنامہ جمع کرنے کے لیے آئے گا۔
- ایک کاغذی سوالنامے میں 4 افراد تک کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ 5 سے زائد افراد کے بارے میں اندراج کرنے کی صورت میں، اضافی سوالنامہ تقسیم کیا جائے گا، اس لیے درج ذیل مردم شماری کے رابطہ مرکز سے رابطہ کریں۔

برائے مہربانی جوابات 8 اکتوبر بروز بدھ تک جمع کرا دیں۔
آپ کے جواب 8 اکتوبر بروز بدھ تک موصول نہ ہونے کی صورت میں، مردم شماری کا نمائندہ جواب جمع کرانے کی یاد دہانی کے لیے حاضر ہو گا۔
اگر آپ کو مردم شماری تحریر کی جانے والی تفصیلات وغیرہ، سمجھ میں نہ آئیں تو، برائے مہربانی قومی مردم شماری کے رابطہ مرکز سے رابطہ کریں۔
مردم شماری رابطہ مرکز
نیویگیشن ڈائل:
0570-02-5901
آئی پی فون اور پری پیڈ موبائل فون کے لیے:
03-6628-2258
مدت تنصیب: 7 نومبر بروز جمعہ تک
رابطے کے اوقات: صبح 9:00 بجے تا رات 9:00 بجے تک
- آپریٹرز جاپانی میں جواب دیں گے، لیکن ایک مترجم کے ذریعے سہ طرفہ کال ممکن ہے۔
- یہ سروس مفت ہے، لیکن فون کال کرنے کا پیسے لگیں گے
”QR کوڈ“ DENSO WAVE Inc کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے